Posted by
ہزارہ پبلک سکول اینڈکالج چھانگامانگا
سیلاب زدگان میں امدادی سامان کی تقسیم
ہزارہ پبلک سکول و کالج چھانگا مانگا کے طلبا و طالبات نے اپنے جیب خرچ سے سیلاب زدگان کے درمیان امدادی اشیاء تقسیم کرنے کے لیے چندہ جمع کیا۔ ہزارہ پبلک سکول و کالج کی ٹیم سامان سے بھرے دو ٹرک ل کر خود بیت نشان والا، بیت لومبر والا، بیت چاجرے والا، بیت قائم والا، بستی نقتانی ، بستی امیر شاہ، بستی لنگاہ اور ڈیرہ دین پناہ کے کئی دیہات میں یہ امدادی سامان اپنے ہاتھ سے تقسیم کیا۔ ان علاقوں میں پہنچنا بہت مشکل تھا۔ سڑکیں موجود نہیں تھیں۔ لیکن ہم نے اس کام کو اپنے مقامی مددگار جناب عمیر مرتضی لنگاہ ، عمیر اور شہباز کی مدد سے مکمل کیا۔ ان لوگوں کی مدد کے بغیر یہ عظیم کام ممکن نہ تھا۔ اللہ تمام لوگوں کی کاوشوں کو قبول فرمائے۔ سوموار 6 سنمبر 2010













































