Posted by
Imtiaz Ur Rehman
وقاص احمد خان ہزارہ پبلک سکول اینڈ کالج کے ڈائریکٹر ہیں۔ وہ یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں پی۔ایچ۔ڈی سکالر ہیں۔ اس سے پہلے انہوں نے کوالٹی مینجمنٹ میں ایم فل اور اٹینیو ڈی منیلا یونیورسٹی فلپائن سے پراجیکٹ منیجمنٹ میں ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔اس سے پہلے وہ گوہر پبلشرز پاکستان میں بطور کنٹری مینجر، وزیراعلی ٹاسک فورس برائے انسانی حقوق میں بطور صوبائی رابطہ کار، سینٹر برائے سوک ایجوکیشن پاکستان میں بطور رابطہ کاررہ چکے ہیں۔
انہوں نے پاکستان کے تمام صوبوں بشمول آزاد جموں کشمیر، گلگت بلتستان، قبائلی علاقہ جات میں قصبوں اور دیہاتوں میں کام کیا ہے۔ انہوں نے سارک مینجمنٹ سیمینار دہلی،بھارت 2006، عالمی کانفرنس برائے ترقی انفارمیشن ٹیکنالوجی منیلا فلپائن 2007، عالمی کانفرنس برائے مذھب و میڈیا تہران ایران 2009 اور علاقائی کانفرنس برائے وفاقیت کھٹمنڈو ، نیپال 2011 میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
سکول و کالج کی عمارت 8 کنال پر پھیلی ہوئی ہے۔ جو کہ 54 کمروں اور ایک بڑے کھیل کے میدان پر مشتمل ہے۔ ہم ہزارہ پبلک سکول اینڈ کالج میں ایک ایسا منفرد نصاب پڑھاتے ہیں جو کہ اس علاقے کے کسی دوسرے سکول میں نہیں پڑھایا جاتا۔ ہمارا امتحانی نظام عالمی معیار کا ہے۔اور ہم نہ صرف طالبعلم کی کارکردگی کا ہمہ پہلو جائزہ لیتے ہیں بلکہ اس کارکردگی کہ ماہانہ رپورٹ والدین کو بھی روانہ کرتے ہیں۔
© 2012 ڈیزائیننگ:ذکا ٗالرحمن. جملہ حقوق محفوظ ہیں |



