Posted by
ہزارہ پبلک سکول اینڈکالج چھانگامانگا
ساحل این جی او اور زرینہ مظفر ٹرسٹ کے درمیان بچوں کے خلاف جنسی تشدد روکنے کے لیے معاہدہ
بڑوں کے اندرچھوٹوں کو طاقت کے زریعے ہراساں کرنے کی طاقت موجود ہوتی ہے۔ جب ایک بڑا اپنی طاقت یا بچے کے اعتماد کو استعمال کرتے ہوئے کسی بچے کو کسی جنسی عمل میں ملوث کرتا ہے تو ہم اسے جنسی تشدد کے نام سے پکارتے ہیں۔ یہ تمام معاشرتی حلقوں میں اور تمام تعلیمی مراحل پر دیکھنے میں آیا ہے۔ جنسی غنڈے کوئی بھی ہو سکتے ہیں۔ وہ بھی جن کو ہم روز ملتے ہیں۔
اس بات کےقوی امکانات موجود ہوتے ہیں کہ زیادہ تر واقعات میں مظلوم ظالم کو پہچانتا ہو۔ قصور میں بھی بچوں سے جنسی تشدد کے حوالے سے کافی واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ اور ایسے واقعات کے کئی پولیس کیس قصور ضلع کے مختلف تھانوں میں درج ہیں۔ کئی واقعات تو ایسے ہیں جن کو بدنامی یا دشمنی کے ڈر سے پولیس کے پاس درج بھی نہیں کروایا جاتا۔ اس پروگرام کے تحت 15 ماسٹر ٹرینرز 1350 اساتذہ کو تین سال کے عرصے میں بچوں کے خلاف جنسی تشدد کو روکنے کے موضوعات پر تربیت دیں گے۔ یہ اساتذہ 80 طالبعلم فی کس کے لحاظ سے 108،000 طلبا کو تین سال میں اپنا پیغام پہنچائیں گے۔ اس پروگرام کے ذریعے بچوں کے حقوق اور جنسی تشدد کے موضوعات پر اساتذہ و طلبا و طالبات میں شعور اجاگر کیا جائے گا۔ ساحل این جی او ان اساتذہ کو وہ تمام ضروری لوازمات مہیا کرے گی جن کے ذریعے وہ اپنے کام کو پر اثر بنا سکیں گے۔
رانا محمد اسحاق خان [ایم۔این۔اے] سردار محمد آصف نکئی [ایم۔این۔اے] شیخ علاوالدین [ایم۔پی۔اے] ملک جمیل احمد کلس صدر [پی۔پی۔پی]قصور، جی۔اے۔خان [ایڈووکیٹ] قصور ٹیچرز ایسوسی ایشن، پرایئویٹ سکولز ایسوسی ایشن قصور نے ساحل این جی او کی قصور میں جنسی تشدد کےخلاف کوششوں کو سراہا ہے ۔





